ETV Bharat / state

National Lok Adalat مظفر نگر میں قومی لوک عدالت کا اہتمام، برسوں پرانے مقدمات نمٹائے گئے - ڈسٹرکٹ جج چوہان پرکاش

ضلع مظفر نگر ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں قومی لوک عدالت میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ جج چوہان پرکاش کی نگرانی میں برسوں پرانے مقدمات نمٹائے گئے۔ قومی لوک عدالت کے ذریعہ لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قانون سب کے لیے ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو ہوگی۔ National Lok Adalat Held In Muzaffarnagar Court

مظفر نگر میں قومی لوک عدالت کا اہتمام, برسوں پرانے مقدمات نمٹائے گئے

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 12:57 PM IST

مظفر نگر میں قومی لوک عدالت کا اہتمام, برسوں پرانے مقدمات نمٹائے گئے

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر ڈسٹرکٹ کورٹ کے کمپلیکس میں ڈسکٹرکٹ جج و ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کے چیئرمین چوہان پرکاش نے شمیع روشن کرکے قومی لوک عدالت کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ جج چوہان پرکاش نے اپنے خطاب میں قومی لوک عدالت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت کا بنیادی مقصد مدعیان کو آسان، قابل رسائی اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ اگر فریقین باہمی رضامندی سے تنازعات کا تصفیہ کریں تو ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی برقرار رہتی ہے۔ ان کا قیمتی وقت بھی بچ سکتا ہے۔

لوک عدالت کے نوڈل آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج شکتی سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی لوک عدالت کا انعقاد سب کے لئے انصاف کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ فیصلے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بار لوک عدالت کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع مظفر نگر میں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں لوک عدالت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ لوک عدالت میں بڑی تعداد میں برسوں پرانے مقدمات نمٹائے گئے جن میں تمام مقدمات 10 سال سے زیادہ پرانے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Police Action Against MLA Irfan Solanki رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی تیس کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

مظفر نگر کے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری شری انیل کمار نے کہا کہ قومی لوک عدالت میں کل 03 لاکھ 28 ہزار 908 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔پریزائیڈنگ آفیسر، موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹربیونل ملکھان سنگھ کی طرف سے کل 118 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ مظفر نگر اروند ملاپا بنگاری کی قیادت میں ریونیو افسران نے 19315 مقدمات کا تصفیہ کیا۔مختلف بینکوں کے ساتھ ساتھ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ نے 28 مقدمات کے تصفیہ کی بنیاد پر اس قومی لوک عدالت میں سرگرمی سے حصہ لیااور تقریباً 1213 بنک قرضوں کے کیس بنکوں سے نمٹائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.