اس دوران انہوں نے کئی لوگوں سے مدد بھی طلب کی لیکن کوئی بھی تعاون کے لئے آگے نہیں آیا۔
جب انہیں کہیں سے مدد کی کوئی امید نظر نہیں آئی تو انہوں نے فلم اداکار سونو سود سے مدد کی درخواست کی۔
ویجیندر کور نے اداکار کو ٹوئٹ کرکے اپنے کرب کا اظہار کیا اور ان سے مدد طلب کی ، جس کے بعد سونو سود نے وجیندر کور کو تعاون کی تقین دہانی کرائی اور غازی آباد کے مشہور ڈاکٹر اکھلیش یادو سے بات کرکے آپریشن کرانے کو کہا۔
جس کے بعد ڈاکٹر اکھلیش یادو کے سربراہی میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے وجیندر کور کا کامیاب آپریشن کیا ۔ اور یقین دلایا کیا وہ ایک یا دو دن مین اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں گی اور آپریشن کے بعد سونو سوڈ نے ویڈیو کال کی اور ڈاکٹر اکھیلیش سے بات کی اور ویجندر کی صحت کے بارے میں پوچھا۔
اس سے قبل بھی ڈاکٹر اکھیلیش سونو سود کی درخواست پر بہت سے معاشی طور پر کمزور مریضوں کا مفت آپریشن کرتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر اکھلیش کہتے ہیں کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ لوگوں کی مدد کے قابل ہیں۔
'خدا نے ان کو اس عظیم مقصد کے لئے منتخب کیا اور وہ اسی طرح معاشی طور پر کمزور لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے'۔