ETV Bharat / state

NCMEI Chairman Visit Sambhal قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین سنبھل پہنچے

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:28 PM IST

قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین نریندر کمار جین نے سنبھل کا دورہ کیا اور وہاں اقلیتی تعلیمی اداروں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو تعلیم حاصل کرنے کی پوری آزادی ہے۔ NCMEI Chairman Visit Sambhal

قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین سنبھل پہنچے

سنبھل:اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے دورے پر پہنچنے قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین جسٹس نریندر کمار جین نے ضلع میں تعلیمی نظام بالخصوص اقلیتی اداروں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ نریندر کمار جین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب اور ذات کے لوگ کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اگر دوسرے مذاہب کے لوگ بھی چاہیں تو مدارس میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ان پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور بنارس یونیورسٹی میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اسی طرح تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگ مدارس میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، ملک کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہر کوئی تعلیم حاصل کر سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مدارس میں سائنس، ریاضی اور انگریزی بھی پڑھائی جائے تاکہ لوگ اپنے مذہب کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سائنس، ریاضی اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Shafiq Ur Rahman Slams Mohan Bhagwat مسلمان اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، شفیق الرحمن برق

قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین کے مطابق سیاسی جماعتیں، کانگریس ہو یا بھارتیہ جنتا پارٹی، سماج وادی پارٹی کے رہنما کیا بیان دیتے ہیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اقلیتی کمیشن اپنا کام کرتا ہے اور حکومت کی طرف سے بنائی گئی اسکیموں اور ہدایت پر عمل درآمد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔نریندر کمار جین نے میڈیا سے مزید کہا کہ ہر مذہب اور ذات کے لوگ اپنے تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہاں صرف ایک ہی مذہب اور ذات کے لوگ ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے رہنے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.