ETV Bharat / state

National Anthem In Madrasas: اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ریاست کے تمام مدارس میں قومی ترانہ لازم قرار دیا ہے۔ ہر مدرسے کو کلاس شروع کرنے سے پہلے دیگر دعاؤں کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ اساتذہ اور طلبا کو گانا لازم ہوگا۔ National Anthem Mandatory In Madrasas Of Uttar Pradesh

اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی
اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی
author img

By

Published : Mar 25, 2022, 9:23 AM IST

Updated : Mar 25, 2022, 10:00 AM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار جاوید کی صدارت میں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بورڈ کے اراکین سمیت کئی اعلی افسران بھی موجود رہے اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ UP Madrasa Board of Education meeting in Lucknow

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ریاست کے تمام مدارس میں قومی ترانہ لازم قرار دیا ہے۔ ہر مدرسے کو کلاس شروع کرنے سے پہلے دیگر دعاؤں کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ اساتذہ اور طلبا کو گانا لازم ہوگا۔ بورڈ نے اپنی میٹنگ میں منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل کی امتحانات 14 مئی سے 27 مئی کے درمیان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ National Anthem Mandatory In Madrasas Of UP

اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی

وہیں 20 مئی کے بعد یوپی بورڈ کے اسکولز میں گرمی کی تعطیل ہوگی تاہم کاپی جانچنے کی وجہ سے کالجز خالی نہیں ہونگے اس لیے مدرسہ بورڈ نے سبھی امداد یافتہ مدارس میں امتحان کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ امتحان کو نقل سے صاف و شفاف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ CCTV cameras in Uttar Pradesh Madrasah Board exams

اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ مدرسہ بورڈ کا امتحان اب 6 سوال ناموں کے ذریعے ہوگا، بیسک سکچھا کی طرز پر درجہ 1 سے 8 تک کے دینیات کے علاوہ ہندی، انگریزی، ریاضی سائنس، سائنس اور سماجی علوم کے سوالات ہوں گے۔ اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ جن مدارس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہے تاہم اساتذہ کی کمی ہے اس حوالے سے مدارس میں اساتذہ کی تعداد بڑھانے کے لیے حکومت کو خط بھیجا جائے گا۔ مدرسہ کے اساتذہ کے لڑکے اور لڑکیاں کے انگریزی حاصل کرنے کی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں مزید فیصلہ لیا گیا کہ مدرسوں میں طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن کرایا جائے گا اور مدرسہ کے اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں بورڈ کے رکن قمر علی، تنویر رضوی، ڈاکٹر عمران سمیت مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے بھی موجود رہے۔ Online registration of students in madrasas of Uttar Pradesh

یہ بھی پڑھیں: UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم

مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹی ای ٹی کے طرز پر ایم ٹی ای ٹی امتحانات ہونگے جس کے لئے رجسٹرار کو اتر پردیش حکومت انتظامیہ کو مکمل خاکہ بھیجنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر افتخار جاوید نے کہا کہ مدرسوں میں خالی ہونے والے اساتذہ کی عہدوں کے لیے اب وہی افراد اہل ہوںگے جنہوں نے ایم ٹی ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2022, 10:00 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.