لکھنؤ: اترپردیش کے مدارس میں کلاس شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ اب لازمی ہوگا۔ جمعرات کو اتر پردیش مدرسہ بورڈ نے یہ حکم جاری کیا جو کل سے پوری ریاست میں نافذ ہو جائے گا۔ مدارس سے متعلق کئی شکایات درج تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ 'مدارس میں قومی ترانہ باقاعدگی سے بچوں کو نہیں پڑھایا جاتا، اس کی وجہ سے بچوں میں قومی جذبہ پیدا نہیں ہوتا۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ National Anthem Before Classes Mandatory in UP Madrasas
کچھ عرصہ قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا تھا کہ اتر پردیش کے تمام مدارس میں کلاسز شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھا جائے، حالانکہ یہ نظام اتر پردیش کے تمام اسکولوں میں پہلے سے نافذ ہے لیکن مدارس میں کلاسز شروع ہونے سے پہلے قومی ترانے کا کوئی معمول نہیں تھا جس سے متعلق حکومت میں تشویش پائی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں:
حکومت کے مطابق کلاسز کے آغاز سے قبل بچوں کو قومی ترانہ نہیں پڑھایا جائے گا تو ان کے اندر ملک کے تئیں قومی جذبہ کیسے پیدا ہوگا، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا اور جمعرات کے روز سے اترپردیش کے تمام مدارس میں قومی ترانہ پڑھانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ National Anthem Before Classes Mandatory in UP Madrasas
غور طلب ہے کہ یوگی حکومت نے مدرسہ کی تعلیم میں کئی تبدیلیاں بھی کی ہیں جن کے سبب مدارس میں ریاضی سائنس، کمپیوٹر کی تعلیم شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ پیغام دیا تھا کہ مدارس کے طلبہ کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہونا چاہیے، اس لیے مدارس کی تعلیم کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔