ETV Bharat / state

بریلی کی نسرین جاوید خدمت خلق کی نایاب مثال

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 5:46 PM IST

ہمارے معاشرے میں رہنے والے کسی بھی انسان کے دل میں خدمت خلق کا جذبہ ہو سکتا ہے، اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ اس انسان کے پاس وسائل محدود ہیں یا مناسب۔ ایک انسان دوسرے انسان کی خدمات کے کام کبھی بھی اور کہیں بھی شروع کر سکتا ہے۔ اس کے لیے وقت، جگہ، عمر اور حیثیت معنی نہیں رکھتے، بلکہ جذبات اور احساسات کی سنجیدگی زیادہ معنی رکھتی ہے۔

nasreen javed is providing free education of students in bareilly
خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار، نسرین جاوید

بریلی شہر کے صوفی ٹولہ علاقے میں رہنے والی نسرین جاوید گزشتہ کئی برسوں سے خدمت خلق کی نایاب مثال پیش کر رہی ہیں۔ ان کے گھر کے دروازے ایسے تمام اسکولی طلباء طالبات کے لیے کھلے ہیں، جو ہر قیمت پر اسکولی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اُن کے پاس ایسے تمام بچوں کی لمبی فہرست ہے، جو شام کو درس حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نسرین جاوید ان تمام بچوں کو مفت میں ٹیوشن سے لیکر کتابوں اور نوٹس تک کا انتظام بھی کرتی ہیں۔

پچھلے بیچ کے بچوں سے کتابیں اور نوٹس حاصل کرکے اگلی کلاس میں آنے والے بچوں تک پہنچانا اُن کی زندگی کا خاص شغل ہے۔

نسرین جاوید شہر کی ڈیمڈ "اِنورٹیس یونیورسٹی" میں گزشتہ 14 برس سے بطور "انگلش لینگویج" یعنی انگریزی زبان کی پروفیسر ہیں۔ اُن کی قابل تعریف بات یہ ہے کہ یہ تمام اسکولی بچے نہ تو اُن کی یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی اُن کے احباب میں سے، پھر بھی وہ اِن طلباء طالبات کی تمام تعلیمی مشکلات کو مفت میں حل کرتی ہیں۔

nasreen javed is providing free education of students in bareilly
بریلی کی نسرین جاوید خدمت خلق کی نایاب مثال

دن بھر اِنورٹیس یونیورسٹی میں اعلیٰ درجہ کی تعلیم کے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور شام کو گھر واپس آنے کے بعد یہ تمام بچے اپنے سوالات لیکر حاضر ہو جاتے ہیں۔

نسرین کو یہ حوصلہ، شوک و جذبہ اپنے والدین سے وراثت میں ملا ہے۔ اُن کی والدہ بھی اپنے اسکولی دور میں تمام رشتہ داروں اور محلہ کے بچوں کو اسکولی تعلیم کا درس دیا کرتی تھیں، وہی جذبہ بیٹی کو والدہ سے وراثت میں ملا ۔. نسرین اپنی والدہ کی روایت کو مزید آگے بڑھا رہی ہیں۔

وہ پانچ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ، ڈبل بی ایڈ اور پی ایچ ڈی بھی مکمل کر چکی ہیں۔ اب تک 40 سے زائد بچوں کو اسکول چھوڑنے سے روکا ہے اور درجنوں طالبات کو اسکولی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تاثر کیا ہے۔

اپنی ذمہ داریوں کو یہیں تک محدود نہیں رکھا ہے، بلکہ اُن تمام طلباء طالبات کی تعلیم مکمل ہونے تک تمام پہلوؤں سے مدد بھی کی ہے۔ اُن کے گھر روزانہ شام کو معصوم طلباء طالبات کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے اور تقریباً فی بچہ اپنے سوالات کو حل کرانے کے بعد ہی گھر واپس لوٹکر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اڈیشہ: 7 سالہ لڑکے نے مائیکروسافٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر رقم کی تاریخ

نسرین کے پاس آنے والے کئی بچے ایسے بھی ہیں، جن کے والدین اسکول فیس کے علاوہ ٹیوشن فیس ادا کرنے میں بھی قاصر ہیں، لیکن نسرین کے خدمت خلق کے جذبہ نے متعدد غریب طلباء کو بھی تعلیمی دائرے میں باندھکر رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.