ETV Bharat / state

'ملک میں شہریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے' - پر تشدد مظاہرے

اترپردیش کے سابق وزیر اور کانگریسی رہنما نسیم الدین صدیقی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد مظاہرے کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

'ملک میں شہریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے'

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 11:25 PM IST

صدیقی نے صحافیوں سے کہا کہ 'تمام اضلاع میں مشتعل مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس مظاہرے میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی وہ مذمت کرتے ہیں کیونکہ مہاتما گاندھی نے ملک کو آزادی تشدد سے نہیں عدم تشدد کی تحریک سے دلائی تھی۔'

انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ سماج کو تقسیم کرنے والا قانون ہے، کانگریس پارٹی اس قانون کی مخالفت کرتی رہے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'دفعہ 144 نافذ کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور ملک میں شہریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔'

کانگریسی رہنما نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون سے ملک میں ایک بڑی تقسیم کی تصویر ابھرتی جا رہی ہے، جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ذمہ دار ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.