ETV Bharat / state

ننھے پرندے پروگرام: تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی پہل

کمشنریٹ گوتم بدھ نگر نوئیڈا اتر پردیش، ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور چیتنا سنستھا کی مشترکہ طور پر ایک منفرد پہل ہے جس کا مقصد تعلیم سے محروم بچوں کو ایک ایسی محفوظ جگہ فراہم کرنی ہے، جہاں انہیں متبادل تعلیم فراہم کرکے باقاعدہ تعلیمی نظام سے جوڑا جاسکے۔

Nanhe parinde
ننھے پرندے پروگرام
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:44 PM IST

ننھے پرندے پہل کے تحت 02 موبائل ایجوکیشن وین نوئیڈا کے علاقے میں ایسی جگہوں پر پہنچ کر بچوں کو تعلیم اور غذائیت فراہم کر رہی ہیں جہاں حالات کی وجہ سے بچے اسکول اور تعلیم سے محروم ہیں۔

اس پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے یوم اطفال کے موقع پر کمشنریٹ گوتم بدھ نگر نے مزید دو موبائل ایجوکیشن وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور متبادل تعلیم کے ذریعے رسمی تعلیم میں داخلہ لینے والے بچوں کے لیے اوپن بیسک ایجوکیشن سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

ننھے پرندے پروگرام: تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی پہل
ننھے پرندے پروگرام: تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی پہل

جنوری 2021 میں شروع کیے گئے اس اقدام نے حالات کے باعث اسکولی تعلیم سے محروم بچوں کو ایک متبادل تعلیمی نظام سے جوڑ دیا ہے۔

ان بچوں کو ننھے پرندے پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے 16,882 نیوٹریشن پیکٹوں سے صحت کے فوائد بھی ملے ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے تعلیم سے محروم 108 سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی نظام سے جوڑ دیا گیا ہے۔ 69 اسٹریٹ چلڈرن اسکولوں میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ 39 بچے اوپن بیسک ایجوکیشن کے زمرے میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر جمہوریہ نے نوئیڈا کے ڈی ایم کو ارجن ایوارڈ سے نوازا

یہ موبائل ایجوکیشن وین جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جیسے LCD اسکرین، ساؤنڈ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے اور صفائی کی سہولیات، ہر وین پہلے سے طے شدہ جگہوں پر مقامی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے روزانہ 50 سے 60 بچوں تک باقاعدگی سے پہنچے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.