ETV Bharat / state

Nadwatul Ulama Third Annual Reunion Program ندوۃ العلماء کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت - لکھنئو اردو نیوز

فارغین دارالعلوم ندوۃ العلماء کا تیسرا سالانہ اجلاس لکھنئو میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ندوہ کے فارغین نے شرکت کی۔ Nadwatul Ulama Third Annual Reunion Program

ندوۃ العلما کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 4:11 PM IST

لکھنؤ: دارالعلوم ندوۃ العلماء سے ہر سال طلبہ فارغ ہوتے ہیں لیکن دسمبر سنہ 1998 کے بیچ نے فارغین کو ایکدوسرے سے مستقل مربوط رکھنے کیلئے ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کی کوشش کی اور باقاعدہ دسمبر سنہ 2018 میں اس کیلئے ایک گروپ تشکیل دیا گیا، جس کے بانی ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی ہیں اس کے بعد ایک سلسلہ چل پڑا اور دوسروں کو ترغیب ملی۔ اس کارواں کا تیسرا سالانہ عظیم الشان اجلاس مدرسۃ الحرم رحمان خیرہ ہردوئی روڈ لکھنؤ میں منعقد ہوا، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے رفقاء نے شرکت کی اور اپنے بچھڑے ساتھیوں سے ملاقات کر کے اظہار مسرت کیا، بعض احباب بیرون ہند سے بھی صرف اسی پروگرام میں شرکت کی غرض سے تشریف لائے۔ Nadwatul Ulama Third Annual Reunion Program

اس اجلاس کی چار نشستیں ہوئیں، اس کارواں کے صدر امام عیدگاہ قاضی شہر لکھنؤ مولانا خالد رشید فرنگی محلی ہیں اور جنرل سکریٹری بانی مدرسۃ الحرم لکھنؤ مولانا نجیب الحسن صدیقی ندوی ہیں، ان کی سرکردگی میں یہ اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہوا، اس میں پچاس سے زائد اصحاب نے شرکت کی۔ پہلی نشست میں کارواں کے جنرل سکریٹری مولانا نجیب الحسن صدیقی نے جنرل سکریٹری رپورٹ پیش کی جس میں کارواں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پیش کیا۔

آخری نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ندوۃ العلماء کے رکن انتظامیہ و چیف ایڈیٹر پندرہ روزہ الرائد حضرت مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی شریک ہوئے، انہوں نے اپنے پرمغز خطاب میں فرمایا کہ تحقیق اور صبر کا مزاج بنائیے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کیجئے، ہوا ہوائی باتوں پر توجہ دینے سے قبل اس کی تحقیق کرنے کی عادت ڈالیں، انتشار و اختلاف سے خود کو دور رکھیں اور دوسروں کو دور رہنے کی تلقین کریں،اللہ سے اپنا رشتہ مضبوط کریں، دین پر ثابت قدم رہیں، مادرعلمی کے پیغام کو پھیلائیں، اس کی ترقی میں معاون بنیں، تعلیم کو فروغ دینے کا مزاج بنائیں، اپنے ادارے قائم کریں اور آنے والی نسلوں کی صحیح تربیت کریں۔ Nadwatul Ulama Third Annual Reunion Program

مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد احباب نے جنرل سکریٹری رپورٹ پر اظہار خیال کیا اور اپنے تأثرات پیش کئے اجلاس نے اتفاق رائے سے حسب ذیل تجاویز منظور کیں: مادرعلمی کا دفاع اور تحفظ نیز مادر علمی کا ہر طرح سے تعاون کرنا تمام ندوی فضلاء کا فریضہ ہے اس لئے فارغین ندوہ دسمبر سنہ 1998 نے آج کے اجلاس میں اپنی سابقہ تجویز کا اعادہ کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ ہم لوگ ہرطرح سے مادر علمی کا دفاع کریں گے، اس کی حفاظت کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے، نیز دامے درمے سخنے مادر علمی کا تعاون کرنے میں کوئی دریغ نہیں کریںگے، ندوہ کے پیغام کو ہرپلیٹ فارم سے پہنچانے کی کوشش کریں گے، پوری ملت کو اتحاد واتفاق کے، ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیں ، مادر علمی کی نیک نامی کا خیال رکھیں گے اس کی اٹھان اور ترقی کے لئے ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اس کی نصرت و خیرخواہی کے لئے دوسروں کو بھی ترغیب دیں گے۔ Nadwatul Ulama Third Annual Reunion Program

ملک کے موجودہ حالات نہایت نازک ہیں اور اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسلمانانِ ہند پوری فراست اور حکمت ومصلحت کے ساتھ موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کریں، اپنی قیادت پر اعتماد کریں اور مکمل اتحاد و تعاون کے ساتھ مسائل کا سامنا کریں، ہمیں کسی بھی حال میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ کی ذات پر ایمان کو تازہ کریں، آئندہ نسلوں کی حفاظت کے سلسلہ میں پوری فکرمندی کا ثبوت فراہم کریں اور تعلیم کے سلسلہ میں ملت کے اندر بیداری پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Shia Personal Law Board آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس میں کئی اہم مسائل پر فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.