ETV Bharat / state

سہارنپور: میانگی گاؤں آج بھی بنیادی سہولت سے محروم

ضلع سہارنپور علاقے کے بڑگاؤں سے 40 کلو میٹر دور میانگی گاؤں بنیادی سہولت سے محروم ہے، گاؤں کے لوگوں کو آج بھی پانی سے گزرنا پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 11:06 PM IST

سہارنپور: میانگی گاؤں آج بھی بنیادی سہولت سے محروم
سہارنپور: میانگی گاؤں آج بھی بنیادی سہولت سے محروم

ریاست اترپردیش میں ضلع سہارنپور علاقے کے بڑگاؤں سے 40 کلو میٹر دور میانگی گاؤں ہے جس کی آبادی تقریبا 5 سے 6ہزار ہے، لیکن گاؤں آج بھی بنیادی سہولت سے محروم ہے، گاؤں کے لوگوں کو آج بھی گاؤن سے نکلنے میں پانی سے گزرنا پڑتا ہے، بچے بوڑھے سبھی کو اس پریشانی کا سامنا ہر روز ہوتا ہے۔

گاؤں کے باشندوں نے کئی مرتبہ اس کی شکایت ضلع کے اعلی عہدیداروں سے کی، لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ گاؤں کے باشندوں نے افسران سے یہ بھی شکایت کی کہ 'گاؤں میں ایک تالاب ہے جس میں نالے کا پانی گرتا تھا، لیکن اب اس تالاب پر گاؤں کے اثر دار لوگوں کا قبضہ ہے اور وہ برسراقتدار پارٹی کے ساتھ ہیں اس لئے گاؤں کے باشندوں کی بات کا افسران پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاؤں کی رہنے والی ایک غریب خاتون کملا دیوی کی گزشتہ روز موت واقع ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون گاؤں میں دائی کی کام کرتی تھی جو ہر روز اسی پانی سے گزرتی تھیں۔ کچھ روز قبل کملا دیوی کے پیر میں کچھ لگ جانے کی وجہ سے ان کے پیر میں سیفٹک ہوگئی اور اس بیماری کے سبب گزشتہ روز ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس دوران ان کی آخری رسومات کے لئے بھی گاؤں کے لوگوں کو دوفٹ پانی سے گزرنا پڑا۔

سہارنپور: میانگی گاؤں آج بھی بنیادی سہولت سے محروم۔ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم حالات کا جائزہ لینے کے لئے میانگی گاؤں پہنچی جہاں پانی ہونے کی وجہ سے کوریج کے لئے ٹیم کو ٹریکٹر کا سہارا لینا پڑا۔ اس تعلق سے گاؤں کے موجودہ پردھان کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ چار سال سے اس سڑک کی یہی حالت ہے جس کا ہر روز گاؤں والوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں واقع تالاب پر شرپسندوں کا قبضہ اور وہ برسراقتدار پارٹی کے ساتھ ہیں، افسران بھی انہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب اس سلسلے میں سی ڈی او پرلے سنگھ سے گفتگو کی تو انہوں نے فوراً ہی بی ڈی او اور ملازمین کو موقع پر روانہ کیا، مرنے والی خاتون کے بیٹے وجے پال نے بتایا کہ ہماری والدہ ویسے تو دائی کا کام کرتی تھیں اور رات دن پیدل ہی جاتی تھی، گزشتہ دنوں ان کے پیر میں کچھ لگا اور وہاں سے انہیں سیفٹک ہوگیا جس کے سبب ان انتقال ہو گیا۔

پردھان نے بتایا کہ اس پانی کے بھرنے کی وجہ سے یہاں پر مہلک مرض سے لوگ متاثر ہورہے ہیں، ہم نے حکومت وانتظامیہ کو اس بارے میں متعدد مرتبہ آگاہ کیا ہے مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ایس ڈی ایم بھی متعدد مرتبہ آئے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

talab
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.