ETV Bharat / state

Encounter In Muzaffarnarمظفرنگر پولیس اور شرپسندوں کے مابین انکاؤنٹر، دو گرفتار - گائے کے اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی

مظفرنگرضلع میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان گولیوں کے تبادلہ ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔انکاونٹر کے بعد پولیس نے دو شاطر شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے پاس سے کارتوس اور ایک ماورتی وین بھی برآمد کی۔Muzaffarngar Police And Miscreants Exchange Firing

مظفرنگر پولیس اور شرپسندوں کے مابین انکاؤنٹر، دو گرفتار

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:18 PM IST

مظفرنگر پولیس اور شرپسندوں کے مابین انکاؤنٹر، دو گرفتار

مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گائے کے اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مظفر نگر پولس نے بدھ کی دیر رات انکاؤنٹر کے دوران دو شاطر گائے کے اسمگلروں کو زخمی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس نے انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے اسمگلروں سے دو دیسی ساختہ پستول، چھ زندہ کارتوس اور ایک ماروتی 800 کار برآمد کی ہے۔

پولیس نے مظفر نگر کے نیو منڈی تھانہ علاقے کے کوکڈا جولی روڈ پر گاڑیوں کی ناکہ چیکنگ کے دوران ماروتی 800 کار میں سوار دو نامعلوم بدمعاشوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

نیو منڈی پولیس نے بھی شرپسندوں پر فائرنگ کی جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو کار سوار شرپسند زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی شرپسندوں کی شناخت مظفرنگر کی شہر کوتوالی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں شرپسند کافی عرصے سے ضلع میں گائے کی اسمگلنگ کی وارداتیں کر رہے تھے۔ نئی منڈی کے سی، او، ہمانشو گورو نے بتایا کہ 20 فروری کی دیر رات منڈی علاقے میں ایک گائے کے بچھڑے کو ماروتی 800 وین میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے گائے کے اسمگلروں کے خلاف مہم چلائی گئی۔ پولس پورے ضلع میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم جاری رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kanpur Police Arrest Doctor Among Three : ڈاکٹر سمیت تین اعلیٰ تعلیم یافتہ جعلی نوٹوں کے دھندے میں گرفتار

پولیس نے کہاکہ گرفتار مجرموں کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.