ETV Bharat / state

مظفرنگر: تاجروں کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم

مظفر نگر میں خواتین سیلف ہیلپ گروپ ٹیکسٹائل کے تاجروں اور کاریگروں نے اپنی پریشانیوں کو لے کر ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اب سیدھے والدین کے اکاؤنٹ میں بچوں کے اسکول یونیفارم کے پیسے بھیج رہی ہے، جس سے اب ہم بے روزگار ہوگئے ہیں۔

خواتین سیلف ہیلپ گروپ ٹیکسٹائل کے تاجروں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 4:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کلیکٹریٹ کے احاطے میں اسکول یونیفارم کو لے کر خواتین سیلف ہیلپ گروپ ٹیکسٹائل کے تاجروں اور درجنوں سے زائد کاریگروں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا.

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بچوں کے اسکول یونیفارم کے لیے ان کے والدین کے اکاؤنٹ میں رقم بھیج رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اسکول یونیفارم کے کام کو انجام دینے والے خواتین سیلف ہیلپ گروپ ٹیکسٹائل کے تاجروں اور کاروباریوں پر اس کا خاصا اثر پڑ رہا ہے اور اس وجہ سے ہم سب بے روزگار ہوگئے ہیں۔

خواتین سیلف ہیلپ گروپ ٹیکسٹائل کے تاجروں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں والدین کے اکاؤنٹ میں جو رقم اسکول یونیفارم کے لیے بھیجی گئی ہے۔والدین ان پیسوں کا استعمال دیگر اخراجات پورا کرنے کے لیے کرسکتے ہیں اور بچے یونیفار سے محروم ہوسکتے ہہیں، اسلیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتےہیں کہ ہمارے کاروبار جو بند ہو چکے ہیں انہیں پھر سے شروع کیا جائے یا ہمیں اور کوئی دوسرا کاروبار مہیا کرایا جائے ۔جس سے ہم بھی اپنے بچوں کا آسانی کے ساتھ پیٹ بھر سکیں۔اسکول کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ہمارے اوپر بھی توجہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.