ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کوویڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس وبا پر قابو پانے کےلیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔
کورونا سے متاثر علاقوں کو سنیٹائز کیا جارہا ہے اور کورونا ٹسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔
اس دوران مظفرنگر کے سرکاری ہسپتال برائے خواتین میں گزشتہ روز 4 مثبت کیسز پائے جانے کے بعد او پی ڈی اور او ٹی سرویس کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ہسپتال کو مکمل طور پر سنیٹائز کیا جارہا ہے اور زچگی کےلیے آنے والی خواتین کو میرٹھ ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔