ETV Bharat / state

مظفرنگر: خودکشی کرنے والے شخص کی لاش برآمد - شہر کوتوالی پولیس

چار روز بعد موتی جھیل میں اس شخص کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی جس پر قریبی لوگوں نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد شہر کی پولیس موقع پر پہنچی۔

muzaffarnagar-the-body-of-a-person-who-committed-suicide-was-recovered
مظفرنگر: خودکشی کرنے والے شخص کی لاش برآمد
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 11:08 AM IST

مظفرنگر میں چار روز قبل موتی جھیل (پردہ فاش جھیل ) میں کود کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔

مظفرنگر: خودکشی کرنے والے شخص کی لاش برآمد

یہ معاملہ شہر کوتوالی کے علاقے میں دریائے کالی کے برابر میں موتی جھیل کا ہے، جہاں چار دن قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک درمیانی عمر کے شخص نے موتی جھیل میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔

جب اس شخص نے موتی جھیل میں چھلانگ لگائی تو مسافروں نے واقعے کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی جس کے بعد شہر کوتوالی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے جھیل میں ڈوبے شخص کی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن گھنٹوں تلاش کرنے کے بعد بھی اس شخص کی لاش نہیں مل سکی۔

آج 4 دن بعد موتی جھیل میں اس شخص کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی جس پر قریبی لوگوں نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد شہر کی پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کی لاش کو جھیل سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ تاہم اس شخص کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پورے واقعے کے سلسلے میں ایس پی سٹی ارپت وجئے ورگیہ نے بتایا کہ چار دن پہلے ایک شخص نے موتی جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی جس کی لاش چار روز بعد ملی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی تحریر نہیں آئی ہے، جیسے ہی کوئی تحریر ملے گی اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.