اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ٹیکہ کاری کے مراکز پر تین سیشن میں ویکسینیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔
سب سے پہلے انٹری ڈیسک پر درجہء حرارت اور شناختی کارڈ لے کر اسے ٹیکہ کاری کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے کمرے میں ویکسین لگائی جائے گی۔
ٹیکہ کاری کے بعد مریض کچھ وقت کے لیے آبزرویشن حال میں رکھا جائے گا۔ جس سے کہ مریض پر ویکسین کے اثرات کی نگرانی کی جا سکے اور کوئی پریشانی آنے پر بروقت اس کا تدارک کیا جا سکے۔
ان تیاریوں کے لیے ہی آج بھی دوسرے مرحلے کا ڈرائی رن کیا گیا۔ اس ڈرائی رن کے پیش نظر انتظامیہ کا پورا عملہ میدان میں موجود رہا اور اُنکی دیکھ ریکھ میں ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا۔
ڈرائی رن سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئی اے ڈی ایم آلوک کمار نے بتایا کہ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے ہمارے ضلع میں سبھی 15 مقامات پر 16 جنوری کو ہونے والے ویکسینیشن کی تیاری کے لیے آخری ڈرای رن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے ڈرائی رن ہیلتھ ورکروں کے ویکسینیشن کی مشق کی گئی۔ مختلف مقامات پر ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے سبھی پوائنٹ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ جہا پر بھی ڈرائی رن کیا جا رہا ہے، انہیں مقامات پر ہم 16 جنوری کو کورونا کی ٹیکہ کاری کے کام کو انجام دینگے۔
مزید پڑھیں:
لائبریری انفارمیشن سائنس شعبہ کے زیراہتمام ویب ٹاک کا اہتمام
آپکو بتا دیں کے اس سے قبل 5 جنوری کو بھی كووڈ -19 کا ڈرائی رن کیا گیا تھا۔