دہلی: کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ اس واقعہ سے اقلیتی برادری اور عام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس لیے کمیشن نے اتر پردیش کے چیف سکریٹری سے 10 دن کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ حال ہی میں ریاست اترپردیش کے مظفر نگر کے ایک اسکول میں ٹیچر کے کہنے پر ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا تاہم اب اس معاملے میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے دراصل قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیچر نیہا پبلک اسکول کی پرنسپل بھی ہیں۔ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں یوپی کے مظفر نگر کے گاؤں کھبا پور، شاہ پور میں ایک اسکول کی کلاس میں موجود طالب علموں کی طرف سے ایک بچے کو پیٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں کلاس میں موجود ٹیچر کو طلبہ کو اکساتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Jamia Land جامعہ کی زمین کا این او سی ذکیہ ظہیر کو دینے کے فیصلہ پر ہائی کورٹ نے روک لگادی
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں اس کی شدید مذمت کی گئی اور ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ اس واقعہ سے اقلیتی برادری اور عام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس لیے کمیشن نے اتر پردیش کے چیف سکریٹری سے 10 دن کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔