ETV Bharat / state

مظفر نگر: نجی بس مالکان کو نوٹس

author img

By

Published : May 20, 2020, 11:03 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ نے ضلع کے تمام نجی بس مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مظفر نگر: نجی بس مالکان کو نوٹس جاری

اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ونیت مشرا کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں ضلع کے تمام نجی بس مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کوڈ 19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کی نقل و حمل کے لئے نجی بسوں کا استعمال کریں۔'

دراصل اتر پردیش کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ایڈیشنل چیف سکریٹری اترپردیش نے ہدایت دی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لئے نجی بسوں کا بھی استعمال کریں۔

مظفر نگر: نجی بس مالکان کو نوٹس جاری

وہیں ضلع مجسٹریٹ مظفر نگر کی جانب سے مزدوروں کو دوسرے اضلاع بھیجنے کے لئے نجی بسیں حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آفیسر ونیت مشرا نے بتایا کہ 'ضلع کے تمام نجی بس مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کو نمیش گراؤنڈ میرٹھ روڈ پر فوری طور پر روانہ کرنا یقینی بنائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جو بھی بس مالک اپنی بسیں وہاں نہیں بھیجے گا، متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.