ETV Bharat / state

مظفر نگر:ایس ایس پی نے گھر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : May 21, 2020, 6:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الوداع جمعہ اور عیدالفطر کی نماز گھر میں ہی ادا کریں جس طرح وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر نمازیں گھر میں ہی ادا کر رہے ہیں۔

مظفر نگر:ایس ایس پی نے گھر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی
مظفر نگر:ایس ایس پی نے گھر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی

جب سے ملک میں کورونا وائرس نے دستک دی ہے ، تب سے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے۔ اس مرحلے کو تین مراحل میں مکمل کرنے کے بعد اب چوتھا مرحلہ جاری ہے جو 31 مئی تک جاری رہے گا۔

اس لاک ڈاون میں مرکزی حکومت کی طرف سے بہت سے مقامات پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس مزید نہ پھیلے۔جیسے مذہبی مقامات ، مندر۔ مساجد ، بڑے پیمانے پر ہونے والے پروگرام ، تعلیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسی تناظر میں ایس ایس پی مظفرنگر ابھیشیک یادو نے مسلم طبقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الوداع جمعہ اور عید الفطر کی نماز اسی طرح ادا کریں جس طرح وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں ادا کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آپ اپنے گھروں پر الوداع نماز اور عید کی نماز پڑھیں اور لاک ڈاون کی پیروی کریں ۔بالکل اسی طرح جیسے اب تک ضلع کے سبھی لوگوں نے لاک ڈاون کی پیروی کی ہے۔اگر کوئی شخص لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو مظفر نگر پولیس اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مظفر نگر کے عوام اس کورونا وائرس کی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر ہمارا ساتھ دیں گے۔

الوداع جمعہ اور عید الفطر کی نماز سے متعلق کچھ ایسی ہی اپیل شہر کے قاضی قاضی تنویر عالم نے بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اب بھی اسی طرح لاک ڈاؤن کی پیروی کریں گے اور کوئی بھی شخص غیر ضروری کام کے لیے گھرو سے باہر نہیں آئے گا۔آپ سب جانتے ہیں کہ فی الحال کسی کو بھی مذہبی کام کے لئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے ،

اُنہوں نے کہا کے میری درخواست ہے کہ فی الحال وہ اپنے گھروں میں رہ کر اپنے مذہبی کام کو مکمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.