ETV Bharat / state

نوجوان محنت کریں تو ایس پی کی حکومت بن سکتی ہے: حافظ عثمان - Uttar Pradesh

سماج وادی پارٹی کے دفتر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق انفارمیشن کمشنر حافظ عثمان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہی نوجوان سیاست میں آگے بڑھ سکتا ہے جو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرے گا۔

مظفرنگر: نوجوان اگر جوش وجذبہ سے کام کریں تو برسر اقتدار آنا آسان

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:52 AM IST

Updated : Mar 4, 2021, 8:18 PM IST

اتر پردیش ضلع مظفر نگر کے مہا ویر چوک پر واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق انفارمیشن کمشنر حافظ عثمان نے شرکت کی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یووا جن سبھا سماج وادی پارٹی کا ایک اہم سیل ہے۔ نوجوان وہی سیاست میں آگے بڑھ سکتا ہے جو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرے گا۔ اگر نوجوان خوب محنت کریں تو سماج وادی پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے۔'

مظفرنگر: نوجوان اگر جوش وجذبہ سے کام کریں تو برسر اقتدار آنا آسان

پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں نے حافظ عثمان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اجلاس میں مظفر نگر سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر نے بتایا کہ آج نوجوانوں کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ' 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یوتھ سماج وادی پارٹی میں اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے۔'

ایم ایل سی کے سابق امیدوار گورو جین نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور نوجوان محنت کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنان اگر اسی طرح اس حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے تو آنے والے 2022 کے انتخابات میں ہماری سرکار بنے گی۔'

Last Updated : Mar 4, 2021, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.