ETV Bharat / state

مظفرنگر: شہر قاضی کی عیدالفطر سے متعلق عوام سے اپیل

author img

By

Published : May 13, 2021, 4:56 PM IST

مظفر نگر کے شہر قاضی قاضی تنویر عالم نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی مظفرنگر کی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ اس لئے سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ عید الفطر کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں ساتھ ہی عید کو سادگی کے ساتھ منائیں۔

مظفر نگر: شہر قاضی کی عیدالفطر سے متعلق عوام سے اپیلمظفر نگر: شہر قاضی کی عیدالفطر سے متعلق عوام سے اپیل
مظفر نگر: شہر قاضی کی عیدالفطر سے متعلق عوام سے اپیل

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر قاضی قاضی تنویر عالم نے عیدالفطر سے متعلق مظفرنگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اور حکومت کی بتائی گئی ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے اس بار عید الفطر کی نماز عید گاہ میں ادا نہیں کی جائے گی۔ عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے گی اور انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار گھروں میں ہی سادگی کے ساتھ منائیں۔

قاضی تنویر عالم نے عیدالفطر سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کی کل 14 مئی بروز جمعہ کو عید الفطر کا تہوار پورے ہندوستان میں منایا جائے گا۔ آپ جانتے ہیں کورونا وبا پھیلی ہوئی ہے اس لیے حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی مظفرنگر کی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ اس لئے سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ عید الفطر کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں ساتھ ہی عید کو سادگی کے ساتھ منائیں۔ جو غریبوں کا حق ہے صدقہ فطرہ وغیرہ اسے عید الفطر کی نماز سے پہلے پہلے ادا کریں تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی عیدالفطر کا تہوار منائیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کرتے رہے معاشرتی فاصلہ بنائے رکھیں اور کہیں پر بھی بھیڑ اکھٹی نہیں کریں۔

دوسری طرف آپ جانتے ہیں کہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ کے آس پاس اور مسجد میں اسرائیل کی جو کارروائیاں جاری ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے اور ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی بیت المقدس مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرمائیں اور ہمارے ملک میں کورونا وبا کو بھی ختم کرے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.