ETV Bharat / state

مظفرنگر: محکمہ فائر کی طرف سے سینیٹائزیشن کا کام جاری - Muzaffarnagar

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں فائر محکمہ سینیٹائزیشن کے کام کو مسلسل انجام دے رہا ہے۔ فائر محکمے کے ذریعے کئے جارہے سینیٹائزیشن کے کام کے بارے میں زیادہ جانکاری کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فائر آفیسر نریش کمار سے بات چیت کی۔

UP_MN_01 _ special talks with the fire officer on the sanitization auspices being carried out by the fire department to eradicate the coronavirus apidemic in the lockdown_UPUR10008
مظفرنگر: محکمہ فائر کی طرف سے سینیٹائزیشن کا کام جاری
author img

By

Published : May 24, 2021, 9:13 AM IST

ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں مسلسل فائر محکمہ سینیٹائزیشن کے کام کو انجام دے رہا ہے۔ فائر محکمے کے ذریعے کئے جارہے سینیٹائزیشن کے کام کے بارے میں زیادہ جانکاری کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فائر آفیسر نریش کمار سے بات چیت کی۔

صحافی سے بات کرتے ہوئے آفیسر
انہوں نے بتایا کہ ہمارے فائر محکمے کے ذریعے شہری اور دیہاتی علاقوں میں صبح کے وقت سینیٹائزیشن کا کام کیا جاتا ہے کیونکہ اس وقت آگ لگنے کے امکانات کافی کم ہوتے ہیں۔ یہ سینیٹائزیشن ہمارے ذریعے ان علاقوں میں یا ان جگہوں پر کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں کا زیادہ آنا جانا رہتا ہے جیسے کووڈ ہسپتال، پولیس اسٹیشن، کلکٹریٹ، شہر کے مرکزی چوک چوراہے اور اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زون اور ان مقامات پر جہاں پر انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔ وہاں سینیٹائزیشن کیا جارہا ہے۔ اگر اس بیچ میں کہیں پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ہمارے پاس دو بڑے ٹینکر موجود ہیں جس کے ذریعے ہم آگ بجھا سکتے ہیں۔ سینیٹائزیشن کا کام کرنے سے جہاں انفیکشن کے خدشات ہوتے ہیں وہاں پر وائرس مکمل طور سے ختم ہو جاتا ہے۔ اگر ان مقامات پر جہاں پر وائرس پھیلا ہوا ہے، سینیٹائزیشن نہیں کیا جائے گا تو اس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا اس وبا میں سینیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.