ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی سماجی تنظیم روٹری کلب مڈٹاون کے ذریعے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی۔ اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر ہونے سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور روٹری کلب مڈٹاون کا شکریہ ادا کیا۔
مظفرنگر روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے ذریعے گلوبل گراؤنڈ کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کرایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آج مظفرنگر کے لدھا والا میں واقع پرائمری اسکول میں تنظیم کے ذریعے بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی، جس کا آج افتتاح کیا گیا۔
اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفرنگر روٹری کلب مڈٹاون کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر سنیل اگروال نے بتایا کہ ہم اب تک تقریبا 16 پرائمری اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کرا چکے ہیں۔ ہماری تنظیم مسلسل اس طرح کے کاموں کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ابھی مزید چار اسکولوں میں بھی بیت الخلاء کی تعمیر کا کام جاری ہے، ہم جلد ہی اس کی تعمیراتی کام مکمل کرلیں گے۔