ڈویژنل کمشنر سنجے کمار نے ہدایت دی کہ لاک ڈاون کے نفاذ پر سو فیصد عمل آوری ہو۔ کورنٹائن مراکز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کورنٹائن مراکز کی دن میں کم از کم تین بار صفائی کی جائے۔ وقفے وقفے سے سینیٹائز بھی کیا جائے۔ گرمی میں اضافہ کے پیش نظر کورنٹائن مراکز میں ٹھنڈے پانی کا نظم ہو۔ کورنٹائن مراکز میں ماسک تقسیم کیا جائے۔ کھانے کا مینو تیار کیا جائے اور اس کا چارٹ بھی رکھنا چاہیے. چارٹ کے مطابق ہی کھانا دیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے۔ صبح سات بجے سے بریگیٹنگ لگاکر چیکنگ کی جانی چاہیے۔ کسی کو بھی غیر ضروری باہر گھومنے سے گریز کرنا چاہیے۔
کوونا وائرس کے اثرات کی روک تھام کے لئے تشہیر کی جانی چاہئے۔تا کہ عام لوگ اس سے آگاہ ہوسکیں۔
انہوں نے کویڈ کے علاوہ دیگر 15 دیہات کے کسانوں کے اراضی کے حصول کے لئے معاوضہ دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 دنوں کے اندر زمین کے حصول کی رقم کاشتکاروں کے کھاتوں تک پہنچ جائے۔اس میں کسی قسم کوتاہی نہیں ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتظامات میں کسی طرح کی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔
۔
اس موقع پر ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو ، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو ، سی ایم او ڈاکٹر پروین چوپڑا اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔