اس سے قبل ضلع اعظم گڑھ کے رکن پارلیمان و سماج وادی کے صدر اکھلیش یادو کے لاپتہ ہونے کے فرضی پوسٹر ماضی میں ضلع اعظم گڑھ میں لگائے گئے تھے۔
ان پوسٹرز میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی جیسے موضوع پر اکھیلیش یادو کی خاموشی پر تبصرے کیے گئے تھے۔
اس کے بعد اب ایس پی یوجن سبھا کے سابق ضلعی صدر کی طرف سے ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے اور اس پوسٹر کو ضلع کے کونے کونے پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔
جس میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی کی تصویر الٹی چهاپی گئی ہے اور ایس پی صدر کے خلاف دیے گئے ریمارکس کی مذمت کررہی ہیں اور پوسٹر میں پرینکا گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔