مظفر نگر:اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر پولیس کی جانب سے چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلع کے مختلف علاقوں میں ناکہ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔
اسی درمیان ضلع مظفر نگرکے شاہ پور تھانہ کی پولیس نے ناکہ چینکنگ اور خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بسی نہر پل کے قریب سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی شراب سمیت ایک ٹیمپو ضبط کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ پور تھانے کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چیکنگ کے دوران چھوٹاہاتھی (ٹیمپو) سے ہریانہ برانڈ کی غیر قانونی انگریزی شراب کے 75 ڈبوں کو برآمد کیا۔ جس کی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس نے موقع سے ہریانہ کے روہتک کے رہنے والے ایک ملزم دیپک کو بھی گرفتار کیا ہے۔
بدھانہ کے او سی ونے کمار گوتم نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے مدنظر ضلع کے تمام علاقوں میں ناکہ چیکنگ کی جارہی ہے۔مشکوک لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Miscreants Arrested in Bulandshahr بلند شہر میں مبینہ انکاؤنٹر کے بعد سات بدمعاش گرفتار
انہوں نے مزید کہاکہ ضلع انتظامیہ نے سخت انتظامات کئے ہیں ایس ایس ٹی ٹیمیں اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں ضلع سرحدوں کے چاروں طرف تعینات ہیں۔ گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔غیر قانونی اسلحہ۔ نقدی اور غیر قانونی شراب ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کے ہونے تک ضلع میں ناکہ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔