ETV Bharat / state

مظفرنگر: بائیک چور گینگ کا پردہ فاش - نیپال سنگھ نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کی

گاڑی چوری کرنے والے بدمعاشوں کے خلاف چل رہی مہم میں مظفرنگر پولیس کو کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

بائک چور گینگ کا پردہ فاش
بائک چور گینگ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس نے گاڑی چوروں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، جس کے تحت شاہ پور پولیس نے تصادم کے بعد گاڑی چور گروہ کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، اور چوری کی گئی 12 موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

بائک چور گینگ کا پردہ فاش

بتایا جارہا ہے کہ تصادم کے دوران ایک شرپسند موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شاہ پور پولیس سٹیشن انچارج دھرمیندر سنگھ گذشتہ رات ایس آئی اجے پال سنگھ، گجیندر سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل سنجیو تیاگی، ستیش، سبھاش چند، رجنیش، راجیو کمار، نریندر پنور اور نکول کے ساتھ، مخبر کی اطلاع پر بائی پاس پر واقع میرا پور گاؤں کے پولیس سٹیشن پہنچے۔

پولیس نے وہاں موجود بدمعاشوں کا محاصرہ کرلیا، پولیس نے تصادم کے دوران چار شرپسند فیض ولد وہاب ساکن کنگر پٹی سوجڈو، ذیشان ولد لیاقت ساکن محلہ کاساوان، رازق ولد خالد ساکن ماڈل ٹاؤن سرکلر روڈ اور آصف ولد متین ساکن دین محمد کو گرفتار کیا۔

جبکہ آشو ولد فیضان ساکن محلہ دین محمد سوجڈو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس پی دیہات نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 12 موٹرسائیکلز، دو تمنچے اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتار آصف اور مفرور ملزم آشو دہلی اور ملحقہ علاقوں سے موٹرسائیکلز چوری کرتے تھے، اور ملزم فیض اور رازق کو ان کا رجسٹریشن نمبر انجن نمبر چیچس نمبر بدل کر ان کو فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔

ملزم ذیشان فروخت نہ ہونے والی موٹرسائیکلز کو کاٹ کر کباڑی میں بیچنے کا کام کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.