مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک کلیوگی باپ نے انسانیت کو شرمسارکر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص نے 12 سال کی ایک سوتیلی بیٹی کو ہوس کا شکار بنا لیا۔ یہ واردات سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں نے ملزم شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ معاملہ مظفر نگر کے بھوپا تھانہ علاقہ کا ہے جہاں ایک گاؤں کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔ خاتون کے پہلے شوہر سے ایک 12 سالہ بیٹی اور 6 سال کا بیٹا ہے۔ اس کے دوسرے شوہر سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi disqualified راہل گاندھی کی حمایت میں پارلیمنٹ سے سڑکوں تک لڑیں گے،کانگریس رہنما
متاثرہ خاتون محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ جب اس نے اپنی 12 سالہ بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اس سے بات کی تو بیٹی نے بتایا کہ اس کا سوتیلا باپ اس کی ماں کے کام پر جانے کے بعد گھر میں اکیلے اس کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوتیلے باپ نے لڑکی کو کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لڑکی کی حالت زار سن کر ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملزم باپ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔