اترپردیش کے مظفر نگر پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم اور سٹی پولیس نے مشترکہ طور پر ناکہ چیکنگ مہم کے دوران انکاونکٹر کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ۔Muzaffarnagar Police Arrest Two Criminals In Cricketer Suresh Raina Relative Murder Case
مظفرنگر کے ایس ایس پی ونیت جیسوال نے کہاکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دو بدمعاش موٹر شائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے کی کوشش میں ہیں ۔پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ مہم چلائی ۔ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش آتے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔شرپسندوں نے فائرنگ شروع کردی ۔پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کی فائرنگ میں شرپسندزخمی ہوگئے ۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔زخمی شرپسندوں کوضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ان کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔دونوں کی شناخت طالب اور شاجہاں کے طور پر ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Stolen Books Recovered from Jauhar University جوہر یونیورسٹی سے چوری شدہ کتابیں برآمد ہونے کا دعویٰ
مظفرنگر کے ایس ایس پی ونیت جیسوال نے کہاکہ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں کرکٹر سریش رائنا کے رشتہ دار کے قتل کے معاملے میں مطلوب تھے ۔اس کے علاوہ دنوں پر قتل ،ڈکیتی جیسے متعدد الزامات ہیں ۔پولیس کو ان دونوں کی لمبے عرصے سے تلاش تھی۔ پولیس نے زخمی ملزمان کے پاس سے ایک پستول، کارتوس اور ڈکیتی کی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ Muzaffarnagar Police Arrest Two Criminals In Cricketer Suresh Raina Relative Murder Case