ETV Bharat / state

Most Wanted Criminal Arrestمظفر نگر پولیس نے انعامی بدمعاش کو حیدرآباد سے کیا گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 6:49 PM IST

ضلع مظفر نگر کی کوتوالی پولیس کو ٹاپ ٹین 20 ہزار کے انعامی بدمعاش کو حیدراباد سے گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔مطلوب شرپسند واردات کو انجام دینے کے بعد حیدرآباد میں چھپا ہوا تھا۔

مظفر نگر پولیس نے انعامی بدمعاش کو حیدرآباد سے کیا گرفتار

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی کوتوالی پولیس کو ٹاپ ٹین 20 ہزار کے انعامی بدمعاش کو حیدراباد سے گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔مطلوب شرپسند واردات کو انجام دینے کے بعد حیدرآباد میں چھپا ہوا تھا۔ملزم اپنی تمام جائیداد بیچ کر حیدرآباد چلا گیا تھا اور وہاں اپنی شناخت چھپا کر رہ رہا تھا۔

پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔گرفتار بدمعاش سال 2009 سے پولیس کی گرفت سے باہر سے تھا۔وہ ہمیشہ عدالت میں سرنڈر کرتا رہا ہے۔ اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت تقریباً دو درجن مقدمات درج ہیں۔ سال 2009 میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظفّر نگر میں آکاش فرنیچر میرٹھ روڈ پر چوکیدار بھوپال سنگھ کا قتل کیا تھا۔ سال 2009 میں ہی اس نے قدوائی نگر میں بنے میا کو گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ اس کے بعد اس نے یکے بعد دیگر جرائم کی کئی وارداتوں کو انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Fraud Gang Busted in Noida ادھار اور پین کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، بنکوں سے لون لینے کا بھی انکشاف

سال 2017 میں گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی کئی وارداتیں کیں۔ ملزم کے خلاف کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی تھی۔ ملزم 2019 سے کوتوالی نگر تھانے سے مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو کئی ماہ تک ملزم کو تلاش کرتی رہی اور بالآخر ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد ملزم کو 05.09.2023 کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن کا ٹاپ 10 اور ہسٹری شیٹر (HS-38A) مجرم ہے، جس کی گرفتاری پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے 20,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.