مظفر نگر: اترپردیش کے ویراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہولی کے تہوار کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع کے افسران کو غیر قانونی شراب اور ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء کی روک تھام کے لئے سخت ہدایات دی ہیں۔وزیراعلیٰ کی کڑی ہدایت کے بعد مظفرنگرضلع پولیس سمیت تمام اضلاع کی پولیس پولیس انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ مظفر نگر ضلع کے بھوپا تھانہ علاقے میں گنگا اور سولانی ندی کے کھدر علاقے کے جنگل میں اتراکھنڈ کی سرحد پر واقع گاؤں میں پولیس نے کچی شراب کے خلاف مہم چلائی۔ اس پورے مہم کے دوران ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی ۔ڈرون کیمروں کی مدد سے نشاندہی کی گئی اور جنگل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:Sonbhadra Woman Fire Case سونبھدر میں خاتون کانسٹبل کی خود سوزی کی کوشش، حالت نازک
سی او بھوپا رام آشیش یادو نے کہاکہ پولیس نے بھاری نقری کے ساتھ الماوالا، جندا والا، ڈنڈی گھاٹ، مجلس پور توفیر، مہاراج نگر، خیر نگر وغیرہ میں مشتبہ افراد کے گھروں پر مہم چلائی۔ واضح رہے کہ گنگا کھدر کے علاقے میں پہلے بھی کچی شراب تیار کرکے اسمگل کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس پر پولیس کی جانب سے موثر کارروائی بھی کی گئی ہے۔ ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے ۔ رام آشیش یادو نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مظفر نگر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی کی ہدایت پر غیر قانونی شراب کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔پولیس کو اس میں بڑی کامیابی بھی ملی ہے۔