ETV Bharat / state

مظفرنگر: جمعیۃ علماء کی لوگوں سے ووٹر لسٹ میں نام شامل کروانے کی اپیل - مظفرنگر کی خبریں

میٹنگ میں شریک مولانا سعد نے کہا کہ جمعیۃ علما کی تاریخ روشن اور تابناک ہے۔ جمعیۃ کے اکابرین نے اس ملک کی آزادی کے لئے بے مثال جانی و مالی قربانیاں پیش کی ہیں اور جمعیۃ نے آزادی کے بعد سے امت مسلمہ کے لئے وہ نمایاں خدمات انجام دیں ہے جن کو فراموش‌ نہیں کیا جا سکتا۔

مدرسہ محمودیہ پوربالیان
مدرسہ محمودیہ پوربالیان
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 11:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی تحصیل کھتولی میں جمعیۃ علماء کی ایک اہم میٹنگ مدرسہ محمودیہ پوربالیان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا سعد صدر جمعیۃ علماء کھتولی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ کھتولی نے انجام دیے۔

مولانا سعد نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی تاریخ روشن اور تابناک ہے۔ جمعیۃ کے اکابرین نے اس ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان و مال کی بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور جمعیۃ نے آزادی کے بعد سے امت مسلمہ کے لئے وہ نمایاں خدمات انجام دیں ہے جن کو فراموش‌نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: بس میں 60 کے بجائے 230 مسافر سوار، حادثہ ہونے سے ٹلا

جمعیۃ علماء نے دہشت گردی کے الزام میں ملوث بے قصور نوجوانوں کی پیروی کرکے ان کو ان الزامات سے بری کرایا اور ہمیشہ خدمت خلق میں پیش پیش رہی ہے۔

مفتی محمد عثمان و مفتی عبدالقادر قاسمی نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور ووٹ کی شرعی حیثیت بھی واضح ہے لیکن ہم لوگ ووٹ بنوانے میں سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے کثیر تعداد میں ووٹ نہیں بن پاتے ہیں اور ہم میں سے بہت سے لوگ حق رائے دہی سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ سازی مہم جاری ہے اس لیے جن لوگوں کے ووٹ نہیں بن پائے وہ اپنےووٹ بنوا لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.