ETV Bharat / state

انصاف کی یقین دہانی کے بعد فوجی اہلکار سُپرد خاک - فوجی کو شہید کا درجہ

اتر پردیش کے مظفر نگر کے رہنے والے فوجی جوان عمران کی گزشتہ دنوں آسام میں موت ہوگئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی ادائیگی نہ ہونے پر فوجی اہلکار کے اہلخانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

last rites of the soldier
last rites of the soldier
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:51 PM IST

جاں بحق فوجی کو شہید کا درجہ دینے کے بعد ہی اسے سُپرد خاک کرنے کے مطالبے پر بضد اہلخانہ کو انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عمران کو دفنایا گیا۔

انصاف کی یقین دہانی پر فوجی سُپرد خاک

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں شاہ پور کے گاؤں ہرسولی کے رہنے والے عمران بھارتی فوج میں برسر روزگار تھے اور آسام میں وہ تعینات تھے۔ گزشتہ روز عمران کی موت ہوگئی۔ جب اہل خانہ کو عمران کی موت کی اطلاع ملی تو کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔

ہلاک شدہ فوجی اپنے بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ہرسولی کے محمد طاہر کے بڑے بیٹے عمران 8 برس قبل فوج میں داخل شمولیت اختیار کی تھی اور آسام میں تعینات تھے۔

عمران چھٹیاں گزارنے کے بعد چند روز قبل واپس آسام گیا تھا۔ اس کا چھوٹا بھائی ذیشان سعودی عرب میں برسرروزگار ہے۔

پیر کی شام آرمی ہیڈ کوارٹر سے عمران کی اہلیہ کو فون کے ذریعے عمران کی موت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گھر میں افراتفری پھیل گئی اور گاؤں میں بھی غم و اندوہ کو ماحول پیدا ہوگیا۔

عمران کے پسماندگان میں والدہ، بیوی اور دو بچے ہیں جبکہ ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔

جاں بحق ہونے والے فوجی عمران کے اہل خانہ نے شہید کا درجہ نہ ملنے سے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے اہل خانہ کو انصاف کا بھروسہ دلایا اور عمران کو اعلیٰ افسران کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.