ETV Bharat / state

لاک ڈاون 4.0: مظفرنگر میں رعایت کے آثار نہیں - government orders flew

ملک بھر میں لاک ڈاون 4.0 کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ اس دوران کئی رعایتیں بھی دی جارہی ہیں۔

muzaffarnagar  government orders flew on first day of knockdown4
لاک ڈاون 4.0: مظفرنگر میں رعایت کے آثار نہیں
author img

By

Published : May 19, 2020, 1:08 PM IST

لاک ڈاون 4.0 کے دوران مظفرنگر کے شہریوں کو رعایت ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبل ازیں نافذ کردہ احکامات جاری رہیں گے ان میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

لاک ڈاون 4.0: مظفرنگر میں رعایت کے آثار نہیں

اے ڈی ایم فینانس آلوک کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون 4.0 کا آغاز ہوچکا ہے لیکن مظفرنگر میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق رعایتیں دی جائیں گی جبکہ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی احکامات وصول نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مظفرنگر میں گذشتہ کئی دنوں سے کوئی بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا تھا لیکن گذشتہ کل یہاں کورونا کے تین نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن کا جن کا میڈیکل کالج مظفرنگر میں علاج کیا جارہا ہے۔

محکمہ بلدیہ کی جانب سے دکانات کی گنتی کی جارہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کس روز، کن دکانات کو کھولنا ہوگا یہ طئے کیا جائے گا جبکہ حسب معمول چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.