اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھی گڈ فرائی ڈے کے موقع رپ چرچ میں خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ یہ عیسائی مذہب میں اہم مانا جاتا ہے۔ عیسائی عقیدہ کے مطابق یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر چڑھائے جانے اور اُن کی وفات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ گڈفرائی ڈے کی روح برائی پر جیت کی فتح ہے۔
گڈ فرائی ڈے کے دن دوپہر 12 بجے تا 3 بجے دن خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع رپ دعائیہ اجتماعات کا بھی اہتمام کیا گیا اور حضرت عیسی کو یاد کرتے ہوئے ان کی شان میں نغمے گنگنائے گئے۔
