مظفر نگر: اترپردیش کی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی سالگرہ کے موقعے پر غریبوں میں پھل اور کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مائم سنگھ یادو کی سالگرہ سپا کارکنان اور عہدیداروں کی طرف سے منائی گئی۔ پارٹی کارکنان نے ان کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کا حلف بھی لیا۔ Mulayam Singh Yadav Birth Anniversary
سماج وادی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک خصوصی اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اس کے بعد غریبوں کے درمیان پھل اور کمبل تقسیم کئے گئے ۔مظفر نگر ضلع اسپتال پہنچ کر خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے سابق وزیر اعلی اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ غریب عوام کے بارے میں سوچا اور ان کی لڑائی لڑتے رہے۔ آج ہم نے ان کی نم آنکھوں سے سالگرہ منائی اور خراج عقیدت پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کے بی جے پی کی حکومت میں نوجوان بے روزگار سڑکوں پر گھوم رہے ہیں جب کہ ملائم سنگھ کے دور میں نوجوان بے روگار نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Mulayam Singh Yadav's Birthday ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد