ETV Bharat / state

Threatening Dalits in Muzaffarnagar: دلت مخالف منادی پر سابق پردھان گرفتار - منادی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

ایک بدنام زمانہ بدمعاش وکی تیاگی کے والد راجبیر سنگھ نے ایک فرمان جاری کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مظفرنگر پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور مظفرنگر ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق پردھان راجبیر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ Former Village Head Arrested For Threatening Dalits

دلت برادری کو وارننگ اور انہیں 50 جوتوں کی سزا دینے والے فرمان پر پردھان گرفتار

author img

By

Published : May 10, 2022, 8:40 PM IST

Updated : May 11, 2022, 5:48 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ چرتھاول کے گاؤں پاؤٹی خورد کی ایک منادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مغربی اترپردیش کے بدنام زمانہ بدمعاش رہ چکے وکی تیاگی کے والد راجویر پردھان کے نام سے گاؤں میں منادی کرائی کہ دلت سماج کا کوئی بھی فرد کھیتوں میں پایا جائے تو اس پر پانچ ہزار روپے کا نقد جرمانہ عائد ہوگا اور اسے پچاس جوتے لگائے جائیں گے۔ Former Village Head Arrested For Threatening Dalits

دلت برادری کو وارننگ اور انہیں 50 جوتوں کی سزا دینے والے فرمان پر پردھان گرفتار

سوشل میڈیا پر ویڈیو جیسے وائرل ہوئی مظفرنگر پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور مظفرنگر ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجبیر پردھان اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ مظفر نگر پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راجبیر پردھان اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ابھیشیک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں جانکاری ملی تھی کہ راجبیر نے سماج کے ایک مخصوص گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھمکی دی ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے راجبیر پردھان اور اسکے ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahant Threatened Muslim Community: مسلم طبقے کے متنازعہ بیان دینے کے الزام میں مہنت کے خلاف مقدمہ درج

Last Updated : May 11, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.