ریاست اترپردیش میں نافذ 55 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کورونا متاثر علاقوں میں گھر گھر جانچ کروائی جا رہی ہے۔
جس سے کووڈ۔ 19 انفیکشن کے پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے بتایا کہ ' جن علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر خصوصی مہم کے تحت جانچ کروائی جا رہی ہے۔ کرفیوں کے دنوں میں زیادہ تر لوگ گھروں میں رہتے ہیں اسلیے ایسا گھر۔ گھر کیا جا رہا ہے۔'
اسی کے چلتے آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈسٹرکٹ جیل کا اپنے عملے کے ساتھ معائنہ بھی کیا، اس دوران ڈسٹرکٹ جیل میں انتظامات کا بھی جائزہ بھی لیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کووڈ-19 مریضوں کے لئے دو خصوصی وارڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جن میں ان مریضوں کو رکھا جائے گا۔
ڈی ایم کے معائنہ کے مطابق کورونا کی وبا کی وجہ سے ہونے والے احتیاطی تدابیر سے تمام قیدیوں کو بھی آگاہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ اے ڈی ایم سی ڈی او اور بہت سے دوسرے افسران بھی موجود رہے۔