ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ مرکزی حکومت نے آج سے ’ٹیکہ اتسو‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ مظفر نگر میں بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے فیتا کاٹ کر ٹیکا اتسو پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے ٹیکہ لگوا رہے لوگوں سے ماسک لگانے اور سنیٹائزر کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ ہر روز پانچ ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا کی جانب سے ویکسین کی کمی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ فی الحال ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 45 سال سے زائد عمر کے لوگ آ کر ویکسین لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو جیوتی با پھلے کی سالگرہ کے موقع پر ’ٹیکہ اتسو‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا جو 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی تک جاری رہے گا۔