ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد مظفرنگر انتظامیہ ہوا الرٹ - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے ہوئے بھاری نقصان کے بعد ریاستی حکومت نے بھی ریاست میں الرٹ جاری کردیا جس میں سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی۔ اس کے مدنظر مظفر نگر ضلع انتظامیہ پوری طرح الرٹ نظر آیا۔

muzaffarnagar district administration alert after glacier burst incident in uttarakhand
اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد مظفرنگر انتظامیہ ہوا الرٹ
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 7:13 PM IST

انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے پورے عملے کے ساتھ دریائے گنگا کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والے مقامی لوگوں اور رہائشیوں کو اس سے آگاہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

مظفر نگر اے ڈی ایم آلوک کمار نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پورا ضلع الرٹ پر رکھا ہے، اگر ہمیں مزید سیلاب کی اطلاع ملتی ہے تو ہمیں اگر کسی گاؤں کو پانی کی وجہ سے خالی کروانا پڑا تو ہم اس گاؤں کو خالی بھی کروا دیں گے۔

فی الحال ایسے ابھی تک کوئی صورت حال نہیں ہے جس کی وجہ سے گاؤں کو خالی کرایا جائے۔ ہم نے جو سیلاب کے لیے چوکیاں بنائی ہیں، ان کو بھی الرٹ کر دیا ہے اور وہ ہر طریقے سے تیار ہیں۔

اگر کوئی ایسی صورت حال پیش آتی ہے تو ہم اس کام کو انجام دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، جس میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر تمام افسران چوکس ہیں اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام انتظامات کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اتراکھنڈ گلیشیئر حادثہ: 10 اموات، آئی ٹی بی پی نے 16 افراد کو بچایا

ہم نے ضلع کلکٹریٹ میں سیلاب کنٹرول روم بنایا ہے اور موبائل نمبر بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.