مظفّر نگر: جمعیۃ علماء ہند کی مقامی شاخ قصبہ بڈھانہ کی نئی بستی میں واقع محمد آصف قریشی کی رہائش گاہ خادم ہاؤس میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں گرم کمبل تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کے سٹی صدر حافظ شیردین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں باہمی الفت و محبت دے کر پیدا کیا ہے۔ انسان انسانیت سے بنتا ہے، جس شخص کو دوسرے انسان سے لگاؤ نہ ہو وہ نام کا انسان ہو سکتا ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ انسانی خصوصیات سے خالی ہو گا۔ Distribution of Blankets in Budhana by Jamiat Ulema
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ سٹی جنرل سیکرٹری حافظ تحسین نے کہا کہ ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور جس قدر ممکن ہو مدد کرنی چاہیے۔ جمعیۃ علماء ہند ضلع مظفر نگر کے سکریٹری اور ضلع میڈیا انچارج جناب آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بلا تفریق مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کا بدھانہ یونٹ کسی بھی مستحق کی مدد کرتے وقت کوئی تصویر نہیں لیتا۔ کوئی دکھاوا نہیں کرتا ہے صرف مدد کرتا ہے۔