مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھالا پار میں واقع مدرسہ عظمت علوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسے کے دوران حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی گئی۔ بچوں کے درمیان انعامات تقسیم بھی کیے گئے۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے سرپرستوں سے بچوں کو دینی اور عصری تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا۔ پروگرام میں علمائے کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی بیداری اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں اور نشے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرپرست حضرات اگر تعلیم پر زیادہ سے زیادہ زور دیں گے تو معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
جلسے کی صدارت حضرت اقدس الحاج مولانا محمد عثمان نے نوسہ محترم حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رح پیرجی. خانقاہ خلیلیہ و استاذ مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور نے فرمائی۔ جلسہ کا آغاز مدرسہ کےطالب علم حافظ محمد غفران کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ نعت نبی جامعہ کے طالب علم عبد السبحان نے پڑھی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا قاری مسعود مظاہری استاذ مدرسہ مظاہر علوم نےانجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramadan in Sambhal سنبھل میں رمضان کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ سے بجلی اور پانی کی باقاعدہ فراہمی کا مطالبہ
اس مبارک موقع پر 5 حفاظ قرآن حافظ محمد غفران، حافظ محمد افنان، حافظ محمد شہباز، حافظ محمد خالد حافظ محمد شاکر کی دستار بندی کی گئی۔ ان بچوں کے درمیان اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام میں خصوصی طور پر مفتی عمر ہاشمی، مولانا احمد ہاشمی، مفتی ذوالفقار علی، قاری ذاکر حسین، حافظ محمد اکرام، حافظ عبید اللہ، مفتی عبد المالک، مفتی عارف، مولانا محمد احمد،مولانا علاو الدین ،مولانا گلزار، مولانا ارشد، حاجی محمد اسماعیل، حافظ عبد اللہ، حافظ سلیمان، محمد شارق ،محمد ابراہیم، محمد ذاکر، محمد نوید موجود تھے ۔میں مولانا محمد حذیفہ مظاہری نے سبھی آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔