ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 90 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج 471 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 90 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 113 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1126 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 60 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:
بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 90 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 3142 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔