ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں دسہرہ کے موقع پر کورونا مدت کے درمیان نمائش میدان میں راون، کمبھ کرن اور میگھناتھ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پتلے کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔
وزیر مملکت کپل دیو اگروال، ایم ایل اے امیش ملک اور میونسپل چیئر مین انجو اگروال نے راون اور کورونا کے پتلے کو نذر آتش کیا۔
اس موقع پر شری رام دل کے تمام عہدیدار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے نمائش میدان پر تاریخی میلہ آج نہیں لگا۔ ضلع کے سب سے بڑے میلے کے مقام پر راون، کمبھ کرن اور میگھناتھ کے ساتھ کورونا وائرس کا پُتلا آج علامتی طور پر جلایا گیا۔