ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع بھر میں 13 مثبت کیسز پائے گئے۔
ضلع میں موصول ہوئی 1348 نئی رپورٹس میں سے 13 افراد کی رپورٹس مثبت پائی گئی۔
حالانکہ اس دوران 21 متاثرہ مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا اور اب یہاں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 262 رہ گئی۔
واضح رہے کہ مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد کورونا کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا
فی الحال نئے مریضوں کو بیگراج پورمیڈیکل کالج مین رکھا گیا جبکہ کچھ افراد کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
مظفر نگر میں ابھی تک تقریباً 7918 اس وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔