ETV Bharat / state

مظفرنگر: گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ - اترپردیش نیوز

بھارتی کسان یونین امبواٹا کے ضلعی صدر محمد شاہ عالم نے اپنے کارکنوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپا، جس میں گوشت کی دکانوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گوشت کی دوکانیں کھولنے کا مطالبہ
گوشت کی دوکانیں کھولنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:45 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پر بھارتیہ کسان یونین امبواٹا کے ضلع صدر محمد شاہ عالم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورینڈم سونپا۔

دیکھیں ویڈیو

میمورنڈم کے ذریعہ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے وزیر اعظم کے ذریعہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے تمام تجارتی ادارے بند ہوگئے تھے۔

لیکن اب ان لاک ون میں کچھ رعایتیں دی گئیں، جس میں کھانے کی دکانوں اور دیگر دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن گوشت کے تاجروں کی دکانیں ابھی بھی بند ہے، جوکہ انتظار کر رہے ہیں اپنی دکانیں کھولنے کا۔

لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ان تاجروں کے کاروبار کے لئے دوکانیں کھولنے کا ٹائم ٹیبل مقرر کرے۔

گوشت کے تاجروں کے لئے بھی دکان کھولنے کا وقت مقرر کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ ان کی حالت لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ گوشت کے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان لوگوں کے بچے بھوک سے نہ مریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.