ETV Bharat / state

بدایوں اجتماعی عصمت دری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا مظاہرہ - اردو نیوز اترپردیش

بدایوں میں 50 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کی واردات کے خلاف عام آدمی پارٹی نے مظفرنگر میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔ عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بدایوں میں 50 سالہ خاتون کی عصمت دری اور قتل کی اعلی سطح کی جانچ کی جائے۔

muzaffarnagar: aam aadmi party protests over the rape and murder of a 50 year old woman in badaun
ام آدمی پارٹی نے مظاہرہ کیا
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 6:02 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر، عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر اروند بالیان کی سربراہی میں ہوئے اس احتجاج میں کارکنان نے بدایوں میں خاتون کے ساتھ ہونے والی عصمت دری اور قتل پر غم کا اظہار کیا اور اجتماعی عصمت دری اور قتل کی اعلی سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے معرفت ایک میمورنڈم گورنر کے نام سونپا، میمورنڈم میں ضلعی صدر اروند بلیان نے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں گھر سے باہر نکلنے سے ڈرتی ہیں۔ خواتین اس بات کے لیے خوفزدہ رہتی ہیں کہ گھر کے باہر جاکر ہمارے ساتھ کچھ ہو نہ جائے۔

عام آدمی پارٹی نے میمورنڈم میں لکھا کہ ضلع بدایوں میں ایک 50 سالہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ ایسی واردات کسی بھی مہذب معاشرے پر بدنما داغ ہے۔

بدایوں پولیس دو روز تک اس واقعے کو چھپائے رکھتی ہے جو کہ شرمناک ہے۔ ریاستی حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہے کی قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی چاہئے تاکہ مجرمانہ ذہنیت کے حامل لوگوں میں خوف پیدا ہو اور کوئی اس طرح کا جرم کرنے سے پہلے سو دفع سوچے۔

اس میمورنڈم کے ذریعے عام آدمی پارٹی کی ضلعی اکائی آپ سے درخواست کرتی ہے کہ آئندہ اترپردیش میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں، لہذا حکومت اترپردیش اس تعلق سے ضروری ہدایات جاری کرے۔

مزید پڑھیں:

ریپ کے بعد خاتون کو چھت سے پھینک دیا

آخر میں لکھا کہ عام آدمی پارٹی آپ سے درخواست کرتی ہے کہ اس واقعے کی اعلی سطح پر جانچ کرائیں اور ریاستی حکومت کو ہدایت دیں کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.