ریاست اترپردیش ضلع مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے نئے ضلعی صدر پرمود تیاگی کا خیرمقدم کیا گیا اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 64 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کی جدوجہد اور ملکی مفاد میں جو کردار ادا کیا گیا اسے یاد کیا گیا۔
اس موقع پر کارکنان نے پرمود تیاگی کا نیا ضلع صدر بطور خیرمقدم کیا، جبکہ بھارت رتن بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس سلسلے میں پر پرمود تیاگی نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایک مشن تھے۔
انہوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کو ملک کے مفاد کے لئے مختص کرنے کے لئے بھی کام کیا ہے۔
آج بھارت اپنے آئین کے لئے پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، یہ آئین ڈاکٹر امبیڈکر نے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اپنے نظریات کو اپنانا چاہئے۔