گاؤں بھوما کا ساکن سونو ولد بیجیندر اپنے ملازم پرویندر ولد سومپال کے ساتھ گنگنہر کے قریب اپنے کھیت میں کھاد ڈال رہا تھا اسی دوران آسمانی بجلی اس کے اوپر گری اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
اس کے علاوہ سونو کے قریب کھڑی ایک بھینس بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ کر موت کو شکار بن گئی جبکہ سونو کے ساتھ اس کا ملازم پرویندر کچھ فاصلے پر کام کر رہا تھا اسے بھی بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ کافی دور جا کر گرا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر سونو کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ زخمی کا علاج جاری ہے۔
اس واقعہ سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، گاؤں کے سربراہ کپل کمار نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومتی سطح پر قدرتی آفات کے اصول کے تحت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔