ETV Bharat / state

مظفرنگر: کسان کی ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں خودکشی کی کوشش - مظفرنگرکی خبریں

ڈاکٹر نوید بنسل نےکہا کہ 'ہمارے پاس ایک مریض اندر پال ولد سریندر پال گاؤں نوناکھیڑی تھانہ تیتاوی داخل کیا گیا ہے، جس نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ حالت تشویشناک ہے۔ ہمارے ذریعے اس کا علاج چل رہا ہے۔ اگر حالت اور بگڑتی ہے تو اسے ہم میرا میرٹھ ہائی سنٹر ریفر کردیں گے۔'

کسان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفترمیں زہریلا کیمیکل پی لیا

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 6:40 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر ہفتے کی صبح ایک کسان نے زمینی تنازعہ کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے احاطے میں جا کر زہریلا کیمیکل پی لیا۔ زہر پینے کے بعد کسان کی حالت بگڑ گئی۔ کسان کے زہر پینے کی خبر سے کلکٹریٹ میں افراتفری پھیل گئی۔ مجسٹریٹ دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں نے متاثر کسان کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔

مظفرنگر: کسان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفترمیں زہریلا کیمیکل پی لیا

کسان اندر پال ولد سریندر پال گاؤں نوناکھیڑی تھانہ تیتاوی کے رہائشی نے زمینی تنازعہ کے حوالے سے ضلع کلیکٹریٹ کے احاطے میں آ کر زہریلا کیمیکل پی لیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ

گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینی تنازعہ کو لے کر وہ کافی پریشان تھا اور کئی دنوں سے اپنی پریشانی کے سبب دفتر ضلع انتظامیہ کے مسلسل چکر کاٹ رہا تھا تاہم اس کی پریشانی کا کوئی حل نہیں نکل سکا اور پریشان حال کسان نے مجبور ہوکر آج ضلع کلکٹریٹ میں زہر پی لیا۔

ضلع اسپتال ایمرجنسی کے ڈاکٹر نوید بنسل کا کہنا ہے کہ 'ایک مریض ہمارے پاس اندر پال ولد سریندر پال گاؤں نوناکھیڑی تھانہ تیتاوی کا آیا ہے، جس نے زہریلا کیمیکل پی لیا ہے۔ حالت تشویشناک ہے۔ ہمارے ذریعے اس کا علاج چل رہا ہے اگر حالت اور بگڑتی ہے تو اسے ہم میرا میرٹھ ہائی سنٹر ریفر کردیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.