کورونا مثبت معاملات میں اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔
مطفر نگر میں آج صبح 106 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ان میں سے 8 کورونا مثبت پائے گئے، ان میں سے ایک مظفر نگر کے کنونی اور ایک آدم پور سے سے ہے جبکہ 6 مظفر نگر میڈیکل کالج کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ہیں اور دیگر تمام رپورٹ منفی آئی ہیں۔
مظفر نگر، بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم اب تک 65 سے زائد افراد کا علاج کر کے انہیں ڈسچارج کر چکی ہے۔
آج مثبت آنے والے سبھی 8 کیسز کو بیگراج پور میڈیکل کالج (مظفر نگر) کے آئسولیشن وارڈ بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلو کماری نے دی۔